کوئٹہ،لیویز کے عملے کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد ٹرک ڈرائیور گرفتار

منگل 9 جنوری 2018 20:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) لسبیلہ لیویز کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لیویز لسبیلہ کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نذیر بلوچ ، تحصیل نصیر جاموٹ اور چوکی انچارج رفیق نے دیگر عملے کے ہمراہ جھائو کراس کے قریب ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی1 ہزار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کے قبضے میں لے کر ڈرائیور عبدالخالق کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات اندرون ملک سمگل کئے جانے تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے اس کے علاوہ لیویز نے مکران کوسٹل ہائی وے پر چھیننے گئی پانچ موٹرسائیکل برآمد کی اور ایک ماہ کے دوران لیویز کی یہ تیسری بڑی کامیابی ہے جو منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف جاری ہے لیویز کے عملے نے ملزمان کے خلاف مقدجہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں