لیویز فورس بیلہ کی کامیاب کارروائی ،اسمگل ہونے والی اعلیٰ کوالٹی کی 27من سے زائد چرس پکڑلی

منگل 9 جنوری 2018 18:52

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) لیویز فورس بیلہ کی کامیاب کاروائی ،آواران سے کراچی اسمگل ہونے والی اعلیٰ کوالٹی کی 27من سے زائد چرس کی بھاری کھیپ پکڑلی،لیویز فورس نے ٹرک تحویل میں لیکر ٹرک ڈائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا،چرس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نذیر بلوچ کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ آوران سے کراچی اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے تحصیلدار بیلہ نصیر احمد جاموٹ اور چوکی انچارج محمد رفیق کی سربراہی میں ایک پارٹی تشکیل دی جنہوں نے جھائو کراس پر شہید شیر محمد چیک پوسٹ پر سخت ناکہ بندی کردی اور گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی اسی اثناء میں ایک ٹرک نمبر RIW-1089آتی ہوئی دکھائی دی جس کو روک کرتلاشی لی گئی تو ٹرک کے خفیہ خانوں میں کمال مہارت سے چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 27من سے زائد چرس برآمدکرلی لیویز فورس بیلہ نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر ٹرک ڈائیور عبدالخالق ولد رسول بخش کو گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نذیر بلوچ نے لیویز تھانہ بیلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ چرس کی یہ بھاری کھیپ خفیہ اطلاع پر پکڑی گئی ہے چرس کی یہ بھاری کھیپ آوران سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جو اعلیٰ کوالٹی کی تھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے کی ہے انہوں نے کہاکہ منشیات معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کیلئے لیویز فورس بیلہ ہمہ وقت کوشاں ہے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لیویز فورس اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلاکراقدامات کررہی ہے منشیات کی اسملنگ میں ملوث عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی اور منشیات میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نذیر بلوچ کو چارج سنبھالتے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور اس قلیل عرصے میں منشیات کے خلاف یہ انکی تیسری بڑی کاروائی ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے اسسٹنٹ کمشنر عزت نذیر بلوچ،تحصیلدار بیلہ نصیر احمد جاموٹ اور چوکی انچارج محمد رفیق سمیت لیویز فورس بیلہ کی پوری ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے انکی کارکردگی کو سہراہے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں