منشیات اسمگلنگ کے خلاف اپنے عملے کو چاک چوبند اورسخت چیکنگ کی وجہ سے اسمگلروں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں,ڈاکٹر شوکت علی جتک

ہفتہ 6 جنوری 2018 19:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2018ء) بی این پی عوامی لسبیلہ کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر شوکت علی جتک،ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران حافظ حبیب اللہ زہری،گلزار احمد جتوئی، ہدایت مینگل سرگرم کارکنان عبدالکریم ملازئی ، غلام علی مگسی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں نائب تحصیلدار لیاری کی فرض شناسی اور اعلیٰ کارگرردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں عوام سے احساس تحفظ بڑھا ہے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اپنے عملے کو چاک چوبند اورسخت چیکنگ کی وجہ سے اسمگلروں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں بڑے مقدار میں شراب کی برآمدگی اور گاڑی سمیت ملزمان کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ساحلی علاقوں سے اس مزموم دہندے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے شراب سپلائی کرنے والوں کی گرفتاری بڑا کارنامہ ہے اس سے پہلے ماضی میں منشیات اور شراب برآمد ہوتی تھی لیکن ملزمان نامعلوم وجوہ کی بناہ پر فرار ہوجاتے یا کئے جاتے تھے تحصیلدار لیاری لاکھڑا اپنی فرض شناسی اور ایمانداری کی وجہ سے پورے ضلع لسبیلہ میں سول انتظامیہ میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں انہوں نے ،سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلدار لیاری عبدالسلام بلوچ کی اعلیٰ کارکردگی ،فرض شناسی کی وجہ سے انہیں تعریفی اسناد اور ترقی دی جائے تاکہ ایسے ایماندار افسروں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کی محنت و لگن اور جذبے کا حوصلہ بلند ہو آخر میں انہوں نے نائب تحصیلدار اور ان کے عملہ کی کارکردگی پر انہیں مبارک باد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں