پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر لسبیلہ سے موروثی سیاست کا خاتمہ کردے گی

ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ پر کارکنوں کا خطاب

جمعہ 5 جنوری 2018 22:58

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر لسبیلہ سے موروثی سیاست کا خاتمہ کردیگی، جیالے تیاریاں تیز کرکے بھٹو کا پیغام گھرگگر پہنچائیں پی پی کے ضلعی صدر شریف پالاری کا ذوالفقار علی بھٹو کے سالگرہ کی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تاریخی شہر لسبیلہ میں سابق وزیر اعظم اور پی پی پی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقعے پر شہید بے نظیربھٹو چوک پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پی پی کے ضلعی صدر شریف پالاری اور دیگر رہنماں نے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر شہید بے نظیربھٹو چوک پر منعقدہ تقریب میں جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بیلہ شہر زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پی پی لسبیلہ کے ضلعی صدر شریف پالاری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی انور رونجہ، سیکٹری اطلاعات یوسف راہی اور یونس رونجہ کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ہیرو تھے جنھوں نے اس ملک کو آئین دیا، ایٹمی طاقت بنایا اور ملک میں جمہوریت کو متعارف کرایا، انھوں نے کہاکہ بھٹو خاندان کی قربانیاں ملک اور قوم پر قرض یے جس کو چھکانے کے لئے پاکستانی قوم کو جمہوریت اورجمہوری اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ہر پاکستانی کو روٹی، کپڑا ،مکان اور عزت کی زندگی گزارنے کا موقع ملے، انھوں نے کہاکہ آئندہ حکومت پی پی کا ہوگا اور لسبیلہ میں بھی پی پی عوامی طاقت سے انتخابات جیت کر موروثی سیاست اور وڈیرہ شاہی کا خاتمہ کریگی ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی مقبولیت کے باعث مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں جام بھوتانی اتحاد کی باتیں ہو رہی ہے جوکہ لسبیلہ کے مفاد میں نہیں بلکہ انکے ذاتی اور گروہی مفاد کے لئے ہورہا ہے لسبیلہ کی عوام باشعور ہوچکی ہے یہ سال لسبیلہ کے لئے تبدیلی کا سال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں