مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک الٹنے سے 1شخص جاںبحق ،2افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 5 جنوری 2018 20:22

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) بلوچستان کے علاقے اوتھل میں مکران کوسٹل ہائی وے پر مزدا ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب مزدا ٹرک الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیاجارہا تھاکہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ڈاکٹرز اور نیم طبی عملہ ان کی زندگی بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں