اوتھل، مولانا غلام قادر قاسمی کا سید ناصدیق اکبر چوک کے افتتاحی تقریب سے خطاب

امیر المومین ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نام سے چوک منسوب

جمعرات 4 جنوری 2018 22:49

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) ہر جگہ پر چوک چوراہوں کے نام رکھے جاتے ہیں تو کسی علاقائی نام سے منسوب کیئے جاتے ہیں لیکن یہاںاوتھل میں امیر المومین ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نام سے چوک منسوب کیا ہے ہر کسی کی اپنی چاہت ہوتی ہے کوئی کس نام سے کوئی کس نام سے ایک روایت آتی ہے رسول اللہ ﷺ مکہ شریف میں ایک محفل میںتشریف فرما تھے جس میں دوست اور دشمن بھی اس محفل میں شریک تھے اس محفل میں ابو جہل آیا ابو جہل کا اتنا روب دبدبہ تھا کہ مکہ کے مشرکین میں اسکو کوئی جواب نہیں دے سکتا تھا ابو جہل صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں حضورﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیئے ابو جہل چلا گیا بعدازاں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لائے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے محفل میں حضور ﷺ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ جیسا حسین وجمیل کوئی نہیں ہے تو لوگوں نے حضورﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہﷺ ابو جہل نے غلط الفاظ استعمال کیئے اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ کی شان کی تعریف کی تو رسول اللہﷺ نے فرمایاکہ میں آئینہ کی طرح ہوں انسانیت کیلئے اس آئینے میں جو شکل دیکھے گا وہی نظر آئے گاسارے صحابہ حضور ﷺ کے سارے صحابہ روحانی اولاد ہیں سارے صحابہ کرام صادقین جبکہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو صدیق اکبر کا لقب ملا ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر وضلعی امیر لسبیلہ مولانا غلام قادر قاسمی ،صوبائی رہنما و سابق صوبائی وزیر مکھی شام لال لاسی ،جے یو آئی لسبیلہ کے سرپرست اعلیٰ مفتی اللہ بخش گنگو ،ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالحمید عارف ،جے یو آئی بیلہ کے امیر مولانا مفتی محمد نعیم، ڈپٹی جنرل سیکریٹری لسبیلہ و حب کے امیر مولانا مولانا شاہ محمد صدیقی ،اوتھل کے امیر مفتی سعید احمد ،حافظ حسین احمد مدنی،مولانا عبدالکبیر حیدری ودیگر نے لاکھڑا موڑ کو حضرت سید ناصدیق اکبر کے نام سے منسوب چوک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھڑا روڈ اور اوتھل شہریوں کو مبارک ہو ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے نام سے چوک رکھا گیا ہے ہمارے تمام معاشرے اور پاکستان کے آئین بھی ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا نظام ہونا چاہیے آج ہم اپنے مفادات ذاتی سوچ سے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نظام بھلا چکے ہیں جمعیت علمائے اسلام گھر گھر جاکر خلافت راشدہ کا نظام رائج کرنا چاہتی ہے اس نظام کو لسبیلہ میں بھی رائج کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس دوران تقریب سے مکھی شام لال لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے ناانصافیوں سے تنگ آکر لوگوں نے جمعیت علمائے اسلام کی طرف رخ موڑ لیا ہے لسبیلہ کے چپے چپے میں جمعیت کا جھنڈا لہرائیں گے عوام ہمارا ساتھ دیں کرپشن ہر جگہ موجود ہے لسبیلہ سے اقلیت کا ایک ایم پی اے بادشاہ بنا بیٹھا ہوا ہے اپنی مرضی سے اسکیمات دیں رہے ہیں اجتماعی کام نہیں کرایا جارہا ہے وہ وقت دور نہیں جب اقلیت ایم پی اے سے حساب لینگے میں جے یو آئی کے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کررہاہوں جے یو آئی کے ووٹ بینک کو بڑھانا ہوگا جبکہ اس دوران لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالحمید عارف نے کہا کہ جمعیت اپنے منشور کو آگے بڑھارہی ہے حضورﷺ نے امت کو جو نظام دیا تھا وہی ہم چلارہے ہیں اسی کی نسبت سے لاکھڑا روڈ حضرت ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے نام سے منسوب کرکے لسبیلہ کے عوام کا دھان اس طرف لیجانا چاہتے ہیں کہ 70سالوں سے ملک کی عوام پر جابر حکمران مسلط ہیں ان سے نجات دلانے چاہتے ہو تو جمعیت کا جھنڈا تھام لیںاس موقع پر انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ حضرت سید ناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ وہ ہستی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ خدا کی آواز پر لبیک کہا اور دین اسلام کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپنا تن من دہن سب کچھ اسلام اور رسول اللہﷺ پر قربان کردیا اس موقع پر اوتھل کے جنرل سیکریٹری امام بخش شاہوک ،جے یو آئی لاکھڑا کے جنرل سیکریٹری امیر بخش ،جے یو آئی بیلہ کے سالار سید ابن شاہ بخاری ،جے ٹی آئی بیلہ کے صدراکمل رونجھو ،سردار ثناء اللہ رونجھو ،جے یو آئی وندر کے امیر حافظ شبیر احمد ،جے ٹی آئی لسبیلہ کے صدر عبدالاحد عادل ،اوتھل کے صدر ثناء اللہ ،جنرل سیکریٹری منیر احمد ،جے یو آئی اوتھل کے سالار مولانا محمد رفیق ،جے ٹی آئی اوتھل کے کارکناں محموداسعدقاری احمد ،نظام الدین اولیا ،محمد عارف ،عبدالکریم ،عبدالمجید ،نواز علی ودیگر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں