ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر کی اوڑماڑہ کے علاقے بسول میں کاروائی ، بھاری مقدار میں شراب برآمد

بدھ 27 دسمبر 2017 22:28

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2017ء) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر کی اوڑماڑہ کے علاقے بسول میں کاروائی گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر کے کلکٹر کسٹم فیروز احمد جونیجو کی ہدایت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم نور احمد اور انسپکٹر لیاقت مگسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اوڑماڑہ کے علاقے بسول میں چیکنگ کررہے تھے اس دوران ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہیں رکی جس پر ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ نور احمد اور انسپکٹر لیاقت مگسی نے گاڑی کا تعاقب کیا گاڑی میں سوار ملزمان نے بسول کے علاقے رچ گوٹھ کے قریب گاڑی چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گاڑی سے دوران چیکنگ غیر ملکی شراب کی 700 بوتلیں برآمد ہوئے برآمد شراب کی مالیت لاکھوں روپوں میں بتایا جاتا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں