اپیلٹ ٹریبیونل نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا

ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس اور تکنیکی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔وکیل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 جون 2018 12:30

اپیلٹ ٹریبیونل نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جون۔2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے این اے 95 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ اپیلٹ ٹریبیونل نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔اس سے قبل جسٹس فیصل زمان پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی جس کے دوران وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے تھے۔

عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کیے اور کچھ چھپایا نہیں بلکہ وضاحت کی ہے۔عمران خان کے وکیل نے وطن پارٹی سمیت 2 فیصلے عدالت میں پیش کیے جبکہ انہوں نے شیخ رشید اور شکیل اعوان کیس کے فیصلے کی کاپی بھی جمع کرائی۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے دلائل کے دوران کہا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس اور تکنیکی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

وکیل نے کہا کہ بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔دوسری جانب عمران خان کے خلاف اعتراض اٹھانے والے جہانداد خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان کا حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں اور ہر صفحے پر ان کے دستخط مختلف ہیں۔

اپیلٹ ٹریبونل نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔عمران خان کے وکیل نے وطن پارٹی سمیت 2 فیصلے عدالت میں پیش کیے جبکہ انہوں نے شیخ رشید اور شکیل اعوان کیس کے فیصلے کی کاپی بھی جمع کرائی۔بابر اعوان نے دلائل کے دوران کہا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس اور تکنیکی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔وکیل نے کہا کہ بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں