دینی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہی:ذکر اللہ مجاہد

اتوار 24 جون 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دینی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ۔دینی قوتوں کا اتحاد ہی ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے ، ایم ایم اے ملک وقوم کو استعماری قوتوں کی غلامی سے نجات دلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف ، انچارچ سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، عدنان ملک ، ملک محمد الیاس سمیت دیگر رہنماء موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجود ہ حالات میں استعماری قوتیں اور ملک میں سرگرم عمل لادین اور سیکولر طبقہ فحاشی اور عریانی کو فروغ دے کر ہماری نوجوان نسل کو بے راہ روی کے دلدل میں دھکیل رہا ہے ۔

سیکولر اور لبرلزطبقے کا راستہ نہ روکا گیا تو ملک کے اسلامی تشخص کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لادین اور سیکولر قوتیں کے ایجنڈے پر کام کرنے والی طبقے سے نجات حاصل کرنے کیلئے قوم کو اسلام پسند اور محب وطن لوگوں کو آگے لانا ہو گا ۔ قوم ان سیکولر ازم کا پرچار کرنے والوں اور بے حیائی کی سیاست کو فروغ دینے والوں کو آئندہ انتخابات میں بری طرح اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست دیں جنہوں نے سترہ برس سے ملک وقوم کو لوٹا اور ایسے اقدامات کئے جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی ناراضگی کا باعث بنے ۔

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہریان لاہوانتخابات میں ایماندار اور اسلام سے محبت کرنے والی قیادت کو منتخب کریں گے ۔جے آئی یوتھ انتخابات میں اپنا کردار بھر ادا کرے اور انتخابی سرگرمیوں سمیت تمام امور کیلئے ذمہ داران کمیٹیاں تشکیل دیں اور لائحہ بنائیں تاکہ انتخابی مہم میں جے آئی یوتھ کا کردار مثالی رہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں