معیاری اور سستا بیج کسان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے‘ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

مارکیٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری لائینگے،سبز انقلاب کے خواب کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی‘ وحید اختر انصاری

اتوار 24 جون 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر وحید اختر انصاری نے کہا ہے کہ کسانوں کو معیاری بیجوںکی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،سبز انقلاب کے خواب کو پورا کرنے کیلئے افسران اور ملازمین کو دن رات محنت کرنا ہو گی ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں سیڈ کارپویشن کے آئندہ سال کے مختلف شعبوں کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن رشنا فواد ،ڈائریکٹر فنانس طارق محمود ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد جاوید،ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد ظفر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سرور شمسی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام الحق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ ویجی ٹیبل سیڈ آئل کے معیاری بیجوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ پاکستان اس معاملے میں خود کفیل ہو سکے ۔

اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری لائیں گے ۔ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ ہم اپنے معیار کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کا بھرپور مقابلہ کریں گے اس کیلئے محکمے کے افسران اور ملازمین کسانوں کو اعلی معیار کے بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں