پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند چینی طلبا کیلئے خوشخبری ، پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے چینی طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 24 جون 2018 16:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند چینی طلبا کیلئے خوشخبری ! پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے چین کے طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا فیصلہ کر لیا،اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی اور چینی حکام کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ پنجاب نے اے پی پی کوبتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ سیاسیات میں چینی طلبا کو داخلہ اور یونیورسٹی میں رہائش دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی طلبا کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس ایڈمیشن کے ضوابط کے تحت داخلے دیئے جائیں گے جبکہ طلبا سے ڈالرز میں فیسیں وصول کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ چینی طلبا وطالبات کیلئے ہاسٹل میں رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں