پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے چینی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، افتخار علی ملک

اتوار 24 جون 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے چین کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کے لیے سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے چینی حکومت کی کوششوں سے جنوبی ایشیا میں استحکام اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے ذرائع کو مضبوط بنانا، مسائل کا حل، دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میں چین کی جانب سے کردار ادا کرنے کی پیشکش خوش آئند ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں