جامعہ پنجاب کی انتظامیہ نے چین کے طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ سیاسیات میں میں چینی طلبا کو داخلہ اور یونیورسٹی میں رہائش دی جائے گی

اتوار 24 جون 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) جامعہ پنجاب کی انتظامیہ نے چین کے طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا فیصلہ کر لیا‘پنجاب یونیورسٹی اور چینی حکام کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ سیاسیات میں میں چینی طلبا کو داخلہ اور یونیورسٹی میں رہائش دی جائے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کے حکام کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ چینی طلبا کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس ایڈمیشن کے ضوابط کے تحت داخلے دیئے جائیں گے۔ طلبا سے ڈالرز میں فیسیں وصول کی جائے گی۔ انہیں ہاسٹل میں رہائش بھی دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں