نیب بیور و کی نوازشریف کے قریبی 25 بیوروکریٹس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز

اقدام ان بیورو کرویٹس کی جانب سے کرپشن کے مختلف مقدمات میں اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے تناظر میں اٹھایا گیا ،ْترجمان نیب

اتوار 24 جون 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چیئرمین جسٹس (ر) جاید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی 23 بیوروکریٹس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی تجویز پیش کردی۔نیب کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام ان بیورو کرویٹس کی جانب سے کرپشن کے مختلف مقدمات میں اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان بیورووکریٹس کے ناموں کی حتمی فہرست تیار کرلی گئی ہے جبکہ انہیں ملنے والی ’مراعات‘ کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جن بیورو کریٹس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ان میں پرائمری اور سیکنڈری سیکریٹری صحت علی جان خان، قائدِ اعظم سولر پاور پلانٹ کے سی ای او نجم شاہ، پیراگون سٹی کے فنانس ڈائریکٹر فرحان علی اور مینیجر شہزاد وحید، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی ای) سٹی کے شراکت دار ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احید، شاہد صادق اور ابراہیم بھٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر افراد میں پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او سید فرخ شاہ، گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او وسیم اجمل، خالد مجید، رانا محمد عارف، جمیل احمد، ڈی سی او اوکاڑہ اور سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل کمپنی محمد اسلم قاسم سمیت دیگر شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں