2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تھی تو موڈیز کی ریٹنگ منفی تھی لیکن مسلم لیگ (ن) نے اپنی بہترین معاشی پالیسیوں سے موڈیز کی ریٹنگ کو مثبت کردیا تھا،
حالیہ دنوں میں ریٹنگ مثبت سے منفی ہونے کی واحد وجہ ملک میں جاری عدم استحکام ہے کسی بھی قسم کا عدم استحکام معیشت کیلئے زہر قاتل ہے، 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گاجس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گااور تحریک انصاف کی دھرنا اور دیگر عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کو شکست ہو گی، شہباز شریف
ہفتہ 23 جون 2018 23:22
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گاجس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گااور تحریک انصاف کی دھرنا اور دیگر عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کو شکست ہو گی۔
پاکستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر معاشی استحکام پر مہر لگائیں گے اور تحریک انصاف کی عدم استحکام پالیسیوں کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) استحکام اور ترقی جبکہ پی ٹی آئی عدم استحکام اور انتشار کی علامت ہے۔قوم گواہ ہے کہ سی پیک کو روکنے کے لئے نیازی نے چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک کی معاشی ترقی اور معاشی استحکام بہترین رہا ہے۔ اعدو و شمار گواہ ہیں کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے حکومت سنبھالنے کے بعد ملکی معاشی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور ناصرف گزشتہ 10سال کی نسبت شرح نمو میں تیزی سے اضافہ ہوا بلکہ مہنگائی کی شرح بھی ملکی تاریخ میں کم سے کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل 2012 میں شرح نمو صرف 3.5فیصد تھا جبکہ 2017میں مسلم لیگ (ن) کے آخری ایام میں شرح نمو بڑھ کر 5.8 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ سمیت معاشی امور پر نظر رکھنے والے کئی عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط اور پائیدار دور سے گزر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بہترین پالیسیوں سے ناصرف بجلی کا بدترین بحران حل کیا بلکہ سی پیک کی شروع کرنے کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں سینکڑوں میگا پروجیکٹس لگائے۔بجلی کے ان منصوبوں نے نہ صرف ملک کو اندھیروں سے نکالا بلکہ معاشی ترقی کی روشنیوں سے بھی پاکستان کو منور کیا۔ سی پیک کے تحت ملک کے طول وعرض میں لگنے والے میگا پراجیکٹس پاکستان کی ترقی اور معاشی ترقی کی نوید سنا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام 25 جولائی کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے کیونکہ ہم نے ملک میں امن قائم کیا، معیشت کو ترقی دی اور عدم استحکام کی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ملک میں استحکام اور تسلسل ضروری ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا ہو گا کہ 27جولائی کو نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے سے ناصرف سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
بابراعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پرمیری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی کی کامیابی عوامی خدمت کی مظہر ہے ،عزیزہ سعید
محکمہ جنگلی حیات نے پوٹھو ہار ریجن میں تحفظ شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی تعداد برآمد کرلی ، 04ملزم گرفتار ..
لاہور: سکریپ کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
لاہور:مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہو گیا، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر
(ن) لیگ کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی:ملک افضل کھوکھر
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی