پنجاب بھرمیں 875ٹریفک حادثات میں06ا فراد جاںبحق993زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 23:18

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی875مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں616افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں371افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 415ڈرائیوز،21کم عمرڈرائیورز465مسافراور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ211ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت183متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد90حادثات میں109متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 70حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں722موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے،86موٹر کاریں،43وین،14مسافربسیں،26ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں