گستاخانہ نمائش تہذیبوں میں تصادم کی سازش ہے : علامہ ممتاز اعوان

مہذب دنیا و مسلم امہ ہالینڈ پارلیمنٹ کے اس گستاخانہ عمل کو رکوانے کیلئے کردار اداکریں

ہفتہ 23 جون 2018 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کا ہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے اس گستاخانہ نمائش کے اعلان سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات سخت مجروح ہوئے ہیں عالمی ادارے اور مسلم امہ و مہذب دنیا اس شیطانی گستاخانہ نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا موثر و بھرپور کردار ادا کرے ورنہ پوری دنیا کا امن محض خواب بن کر رہہ کر رہ جائیگا یو این او اپنے چارٹرڈ کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے اس شیطانی اعلان کیخلاف کارروائی کرے کیونکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹرڈ میں کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی مقدس شخصیات کی توہین اقوام متحدہ کے قانون کے بھی خلاف ہے علامہ ممتاز اعوان نے اعلان کیا کہ بہت جلد ملک بھر کی تمام دینی ،مذہبی،سیاسی اور سماجی تنظیموں کی اے پی سی طلب کرکے اس ضمن میں مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل کیا اعلان کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں