پی ایم اے،وائے ڈی اے اورپی اے ایف پی کی پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسداد عطائیت کی ٹیموں پرحملوںکی شدید مذمت

ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور ملزمان کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ،بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی

ہفتہ 23 جون 2018 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) شعبہ صحت کی متعلقہ تنظیموں نے پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسداد عطائیت کی ٹیموں پرحملوںکی شدید مذمت کر تے ہوئے حکومت سے کمیشن کی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور ملزمان کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے عطائیت کے خلاف مہم جاری رکھنے پر کمیشن کی کوششوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن ،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پاکستان اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے اعلی -عہداروں نے اپنے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں میںغنڈہ عناصرکے حملوں کی سخت الفا ظ میں مذمت کی ۔ پی ایم اے کا اجلا س مرکزی صدرپروفیسر ڈاکٹراشرف نظامی کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

انھوں نے سپریم کورٹ کے احکاما ت کی روشنی میں کی جانے والی عطائیت کے خلاف مہم کے دوران کمیشن کے عملے پر فائرنگ کی شدید مذمت کر تے ہوئے غنڈہ عناصر کی فی الفورگرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے ان واقعات کوعوام کو فراہمی صحت کے لیے کیے جانے والے احسن اقدامات کی راہ میںرکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عطائیت کے خلاف مہم میں کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔وائے ڈی اے اورپی اے ایف پی کے عہداروں نے اپنے ایک ہنگامی اجلاسوں میں حکومت سے معاملہ کی مکمل چھان بین کرنے اور ملزموں کو سخت سزا ئیں دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں