سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی بجائے گنے کی ادائیگیوں میں اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اور پٹواری کسانوں کو چونا لگانے لگے

ھدی شوگر ملز انتظامیہ سے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میںرقم پوری وصول کر کے کسانوں کو کم دی جانے

جمعہ 22 جون 2018 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کی بجائے گنے کی ادائیگیوں میں اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اور پٹواری کسانوں کو چونا لگانے لگے۔ ھدی شوگر ملز انتظامیہ سے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میںرقم پوری وصول کر کے کسانوں کو کم دی جانے لگی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور پٹواری کی ملی بھگت سے کسانوں کو کم ادائیگیاں کر کے لاکھوں روپے روزآنہ کی دیہاڑیاں لگانے پرعلاقہ کے کسانوں کا شدید احتجاج وزیر اعلی اور عدالت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سوموٹو لے کر شوگر ملز کو کسانوں کی فوری ادائیگیوں کے احکامات جاری کیے تھے جن پر عملدرآمد کے لیے جن اضلاع میں شوگر ملز ہیں وہاں کے ڈپٹی کمشنرز کو ادائیگیوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس پر عملدرآمد کے لیے سانگلہ ہل میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے مقامی اسسٹنٹ کمشنر صابر حسین شاہ کو نگرانی کے فرائض ادا کرنے کا کہا تاکہ کسانوں کو ادائیگیاں صاف وشفاف طریقہ سے مکمل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

لیکن سانگلہ ہل کے مقامی اسسٹنٹ کمشنرنے ھدی شوگر مل سے کسانوں کو ادائیگیوں کو اپنی لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا اور ھدی شوگر ملز سے رقم پوری وصول کر کے اسسٹنٹ کمشنر صابر حسین شاہ اپنے ماتحت پٹواری ملک جمیل احمد جس کے خلاف قبل ازیں بھی رشوت وصول کر کے ریکارڈ میں ردوبدل کی درجنوں شکایات ہیں کیساتھ مل کر کسانوں کو پوری رقم دینے کی بجائے انہیں 140روپے فی من سے لے کر 155روپے فی من تک دینی شروع کر دیں ہیں۔

کسانوں کو پوری رقم نہ دے کر انہیں لاکھوں روپے روزآنہ سے محروم کر کے نقصان پہنچایا جارہا ہے اور یہی جھوٹ اور فراڈ سے کسانوں سے حاصل کی گئی لاکھوں روپے کی رقم اسسٹنٹ کمشنر صابر حسین شاہ اور پٹواری ملک جمیل احمد اپنی جیبوں میں ڈالنے میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے کسانوں کے احتجاج پر انہیں جواب دیا جارہا ہے کہ ھدی شوگر مل ادائیگی ہی کم کر رہی ہے اگر گنے کی اتنی رقم لینی ہے تو لیں ورنہ یہاں سے نکل جائیں ۔

جس پر مجبورا کسان کم رقم لے کر ہی جانے پر مجبور ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صابر حسین شاہ اور مقامی پٹواری ملک جمیل احمد کی کھلے عام لوٹ مارپر قبل ازیں بھی علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے محکمانہ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صابر حسین شاہ کے دفتر اور گھر کے تمام خراجات مقامی پٹواری ملک جمیل احمد ہی اٹھاتا ہے جس کے عوض اسسٹنٹ کمشنر اسکے خلاف شکایات پر کوئی نوٹس بھی نہیں لیتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی پٹواری کی گنے کی ادائیگیوں میں کرپشن کے خلاف مقامی کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ اورنگران وزیر اعلی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں