لاہور پریس کلب کی سلور جوبلی تقریبات کا آغاز

پریس کلب اور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہور کی جانب سے کیک کاٹا گیا

جمعہ 22 جون 2018 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) لاہور پریس کلب کی سلور جوبلی تقریبات کا آغاز صدر اعظم چوہدری نے کیک کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، صدر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہور عرفان چوہدری، سینئر صحافی نعیم مصطفی، عرفان احسان، اقبال قریشی، حبیب چوہان، فاروق یوسف، مقیم چوہدری، عباداللہ بابر، منصور احمد، محی الدین، آصف جٹ، فرقان شاکر، محمد کاشف، عابد حسین، رانا ساجد، وقار بابری، نصراللہ ملک، واحد شہزاد، عرفان رفیق، شفیق ملک، قیصر جمیل،راناعرفان، مبارک ارشاد، کامران اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ سال2018 ء پریس کلب کی سلور جوبلی کا سال ہے اور سارا سال تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی ترقی میں تمام ممبرز کا بھرپور کردار ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن صرف اور صرف ممبرز کی خدمت کیلئے لڑا اور ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے ، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پریس کلب ہو یا صحافی کالونی ممبرز کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں