چیف سیکرٹری نے مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے معاملے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی

ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل اپ گریڈیشن پرایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریگی

جمعہ 22 جون 2018 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) چیف سیکرٹری نے پنجاب میں مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی ۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل اپ گریڈیشن پرایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

اپ گریڈیشن ہونے والی پوسٹوں میں ٹریسر،ڈرارفٹ مین،ہیڈڈرافٹ مین سمیت دیگر پوسٹیں شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں چیف ڈرافٹ مین،اکائونٹس کلرک،اکائونٹنٹ کی پوسٹ شامل ہیں۔سینئراکائونٹنٹ، جونیئرآڈیٹر، آڈیٹر، جونیئرسٹورکیپر و دیگرپوسٹیں بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پررپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں ہرمحکمے کا ڈپٹی سیکرٹری اورمحکمہ خزانہ کانمائندہ شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں