نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری انجم نثارکی ملاقات
نگران حکومت مکمل طور پر غیرجانبدار ، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہ تھا ،نہ ہے اور نہ ہی ہوگا،ڈاکٹر حسن عسکری
جمعہ 22 جون 2018 23:05
(جاری ہے)
ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی، عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو جانفشانی اور محنت سے فرائض سرانجام دینا ہیں اور اس ضمن میں ہر طرح کے وسائل بروئے کار لا کر قومی ذمہ داری کو بطریق احسن ادا کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری، آبپاشی، معدنیات و زکوٰة و عشر انجم نثارسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،نگران وزیراعلیٰ نے صنعتی شعبہ کی ترقی کو معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے بے روزگاری، افلاس اور غربت کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں اور یہ تمام شعبے قومی تعمیر نو میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں،صنعتی سیکٹر معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور صنعتیں لگنے سے ہی روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں او رمعیشت مضبوط ہوتی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ، لیبر لاز اور دیگر قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،قوانین پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے،متعلقہ محکمے فرض شناسی اور محنت سے کام کریں، انہوںنے کہا کہ سرمایہ کاری کے باعث ملک میں معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھتی ہیں ،روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں ،سرمایہ کاری غربت اوربے روزگار ی مسائل پر قابو پانے میں سودمندثابت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول مہیا کرنا نہایت ضروری امر ہے،اگر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ما حول مہیا کیا جائے گا تو سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھے گا اور ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی،ملکی معیشت کے استحکام اور بہتری کیلئے ملک میں امن وا مان کی صورتحال بھی نہایت اہم ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے ملک میں معاشی و تجارتی سر گرمیاں بڑھیں گی،انہوں نے کہا کہ محدود مدت میں اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
موٹروے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت بارے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے،سی سی پی او لاہور ..
وزیر خوراک کا فیصل آباد میں غیر معیاری اشیائے خورونوش بنانے و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون
پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور انہیں تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،انجینئر امیر ..
محکمہ بہبود آبادی پنجا ب کا آئندہ مالی سال کاسالانہ ترقیاتی پروگرام
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا
پاک افغان تجارت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
ضمنی انتخابات میں دفعہ 144کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج
محکمہ داخلہ کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
آئی جی پنجاب ،دیگر افسران کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ میں ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ