پنجاب میں اساتذہ کے نام کے ساتھ آنرایبل لکھا جائے گا‘نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 22 جون 2018 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) اساتذہ کی تکریم یقینی بنانے کے لئے نگران پنجاب حکومت نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام گریجوایٹ اور سینئر اساتذہ کے نام سے پہلے سرکاری طور پر لفظ آنرایبل لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے تحت اساتذہ کے نام سرکاری خط و کتابت میں ان کے لئے آنرایبل لفظ لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اساتذہ کی ترقیوں اور تعریفی اسناد میں بھی ان کے نام کے ساتھ آنرایبل لکھا جائے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بذریعہ نوٹیفکیشن ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کا قلمدان نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں