پنجاب کی نگران کابینہ میں خاتون وزیر شامل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 جون 2018 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پنجاب کی نگران کابینہ کی طرف سے خاتون وزیر کی تلاش شروع کر دی گئی، مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ میں اس وقت دس وزرا ہیں جو مختلف محکموں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین امور میں ماہر خاتون کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتایا گیاہے کہ نگران کابینہ کو اس سلسلے میں ٹیکنوکریٹ خاتون کی تلاش ہے جس کا نام آئندہ چند روز میں فائنل کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں