ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ہی جاری کیے جائیں گے‘شہباز شریف
نیازی اور زرداری کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے کے پی اور سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ‘صدر مسلم لیگ (ن)
جمعہ 22 جون 2018 22:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مسلم لیگ (ن )سے والہانہ محبت کرتے ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔
پی ٹی آئی نے پانچ سال میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ نیازی اور زرداری کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے کے پی اور سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔یہاں سینکڑوں میگا پروجیکٹس لگائے ہیں۔ جن میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کی ۔ پنجاب میں ہر شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی جس کی تعریف کرنے پر عالمی ادارے بھی مجبور ہیں۔ آئندہ الیکشن میں اگر اللہ نے موقع دیا تو خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کو بھی پنجاب جیسا بنا کر دکھائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج اگر پورے ملک میں امن قائم ہے تو یہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی بہترین پالیسیوں کا مرہون منت ہے۔ ہم نے کراچی کی بد امنی کو امن میں بدلا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔ کراچی کا امن ہی سندھ سے مسلم لیگ ن کی جیت کی نوید ہے۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہماری حکومت کی وفاق اور پنجاب میں بہترین کارکردگی آئندہ الیکشن میں ہماری کامیابی کی دلیل بنے گی اورمسلم لیگ ن انشاء اللہ چاروں صوبوں سے جیتے گی۔ اجلاس میں شہباز شریف کے آئندہ دورہ کراچی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے اجلاس میں موجود رہنماؤں کو بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے بھی بتایا اور ان کی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو