لاہور چڑیا گھر اور ٹی ڈی سی پی ایک دوسرے کے لائے گئے سیاحوں کو رعائتی نرخوں پر ٹکٹ فراہم کرینگے ‘خالد عیاض خان

تفریحی پیکیج میںسفاری زو کو بھی سائٹ سیئنگ بس کے روٹ میں شامل کیا جائے گا، فزیبلٹی تیار کی جا رہی ہے‘ڈی جی وائلڈ لائف

جمعہ 22 جون 2018 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب لاہور چڑیا گھر تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کے لئے سائٹ سیئنگ بس سروس شروع کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں دونوں اداروں نے سیاحوں کو رعائتی نرخوں پر ٹکٹ فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ تفریحی پیکیج میں سفاری زو کو بھی شامل کیا جائے گا۔

تمام معاملات طے کرنے کے لئے فزیبلٹی تیار کی جا رہی ہے ۔ اس امرکافیصلہ ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس خالدعیاض خان کی زیر صدارت لاہور چڑیا گھر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی احمر ملک ، ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن عل سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود ،ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی طرف سے جنرل مینجر آپریشنز اسجد غنی طاہر اورمنیجرسائٹ سیئنگ لاہوربس سروس معظم نذیر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ لاہورکے تاریخی و تفریحی مقامات کی فہرست میں لاہورچڑیاگھر کے ساتھ ساتھ سفاری زو لاہورکو بھی شامل کیاجائیگا اور لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو سے سائٹ سیئنگ بس میں سفر کرنے والے سیاحوں کو ٹی ڈی سی پی خصوصی رعائت دے گا اور ان کی (ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب) طرف سے لاہورچڑیاگھر اورسفاری زولائے گئے سیاحوں کو ٹکٹوں کی شرح میں بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس خالدعیاض خان اور مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے لوگوں کو تفریح کی سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے باہم مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں