پٹرولیم مصنوعات کی خریداری اور ٹیکسوں کے استعمال کے نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں‘خرم نواز گنڈاپور
افراد مضبوط اور ادارے کمزور ہیں،بے رحم احتساب کے بغیر انتخاب کا کوئی فائدہ نہیں‘سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
جمعہ 22 جون 2018 17:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 1985ء سے پہلے کون کتنا امیر تھا اور آج کتنا امیر ہے اس کا جائزہ لے لیا جائے تو ہر امیر کی امارت کا بھانڈہ بیچ چوراہے کے پھوٹ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے شریف برادران کوچہ اقتدار میں داخل ہوئے ہیں تمام اخلاقیات کی حدیں ٹوٹ گئیں، جرائم پیشہ عناصر سیاستدانوں کا روپ دھار کر سیاہ و سفید کے مالک بن گئے اور ان جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے شرفاء کا پاکستان میں زندہ رہنا دوبھر ہو گیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر حاصل ہونے والے ٹیکس کا حساب مانگا ہے اور پٹرولیم منصوعات کی خریداری کے نظام پر شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں، یہ بہت بڑا نوٹس ہے ،یہ اربوں نہیں کھربوں کے غبن کا میگا سکینڈل ہے ،ہو سکتا ہے اس سکینڈل کے تانے بانے انٹرنیشنل تیل مافیا سے بھی جڑے ہوئے ہوں،تاہم یہ اہم نوٹس ہے، کم از کم اس کا فیصلہ ضرور ہونا چاہیے اور 25 جولائی سے پہلے ہونا چاہیے تاکہ قوم اپنے لیڈروں کے اصل چہرے کو انتہائی قریب سے دیکھ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا چیئرمین کہہ رہا ہے کہ پیسہ باہر بھیجنا کوئی جرم نہیں، اس چیئرمین سے پوچھا جائے کہ وہ قوم کے خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی سے بطور چیئرمین ایف بی آر لاکھوں، کروڑوں کی ماہانہ مراعات کیوں لے رہے ہیں اگر پیسہ باہر بھیجنا جرم نہیں تو پھر نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر کے محکمے بند کر دئیے جائیں اور اس چیئرمین کو بھی باہر بھیج دینا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری