مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا
بیگم کلثوم نوازکے قریبی رشتہ داربلال یٰسین کابھی این اے 125سے الیکشن لڑنے کا اعلان، این اے 125سے ٹکٹ کااصل حق دارمیں ہوں،پرویز ملک حقدار نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جون 2018 17:17
(جاری ہے)
کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کی مدمقابل امیدوار یاسمین راشد نے چیلنج کیے ہیں۔
درخواست کنندہ کا اعتراض ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے سردار ایاز صادق اور پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے۔سردار ایاز صادق اور پرویز ملک نے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔اسی طرح این اے 125سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔میں سید ہوں۔اولاد امام حسین ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔میں نوکری عوام کی کروں گا۔تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بات نہیں ہے۔بس آج میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ آپ دس سالوں میں کسی سے بھی نہیں ملے تھے۔میں پنجاب کے ورکرزکے پاس جاؤں گا۔اور آپ کیخلاف جنگ لڑوں گا۔میں پچھلے دس سالوں میں میرا کیا حال تھا یہ بھی بتادوں گا۔انہوں نے کہا کہ این اے133سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلا ن کرتا ہوں۔چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن جیت کردکھاؤں گا۔پی پی 167سے میراچھوٹا بھائی آصف بیگ امیدوار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زعیم حسین کی اہلیہ نے بھی مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست کوچھوڑدیا ہے۔انہوں نے ایک سال پرکہا کہ جاوید ہاشمی بڑے رہنماء ہیں ایسے لوگوں کوضائع نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ چوہدری نثار بڑے لیڈرہیں میں توچھوٹا آدمی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کومیں تسلیم نہیں کرتا۔میں مسلم لیگی ہوں ،اور ہمیشہ رہوں گا۔میری تین پشتوں میں مسلم لیگ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بڑے بھائی ہیں۔انہوں نے کوشش اس لیے کی ہے کہ میری اور ان کی ذات منسلک ہے۔کیونکہ میں اور وہ اکٹھے مار کھاتے رہے ہیں۔کلثوم نواز بہت اچھی عورت ہیں۔انہوں نے بہت پیار کیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہورہائیکورٹ ، قصورویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزمان رہا
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی