سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں کس کا ہاتھ تھا؟

یہ پریس کانفرنس کس نے کروائی ؟ معروف صحافی نے لائیو پروگرام میں خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جون 2018 11:52

سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں کس کا ہاتھ تھا؟
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں یہ بتا دوں کہ مجھے لگتا ہے کہ زعیم قادری کی کہانی ایک پلانٹڈ اسٹوری ہے ، انہوں نے کہا کہ حالانکہ زعیم قادری میرا چھوٹا بھائی ہے، اور میرا اس کے ساتھ بہت پُرانا تعلق ہے لیکن پھر بھی پتہ نہیں مجھے کیوں لگا کہ زعیم قادری سے یہ پریس کانفرنس مریم نواز نے کروائی ہے ۔

جس پر پروگرام میں موجود تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا کہ زعیم قادری کی گفتگو سن کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ دل سے بول رہا تھا،زعیم قادری نے جو جو کچھ کہا وہ اس کے دل کی آواز تھی، جب آپ اپنے کسی ورکر یا رہنما کے ساتھ ایسا ظلم رکھیں گے تو ایسی ہی آوازیں نکلیں گی،زعیم قادری نے تو ان چوروں کا بہت جگہ دفاع کیا ہے اور یہی وقت ہوتا ہے کہ آپ اپنے ورکر کو ہولڈ کریں اور کہیں جانے نہ دیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری گذشتہ روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔ میں سید ہوں،اولاد امام حسین ہوں،جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔ حمزہ شہباز لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے،تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراضگی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 8 اکتوبر 1999ء کو مسلم لیگ ن میں ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا۔اس کی بڑی وجہ میرے خون میں مسلم لیگ تھی ، ہے اور رہے گی۔یہ باتیں اس لیے کررہا ہوں کہ یہ باتیں میں نے کبھی بھی نہیں کیں۔انہوں نے کہاکہ میرے والد نے ایوب خان، یحیٰ خان ، ضیاء الحق اور ذوالفقار بھٹو کی سول آمریت میں جیلیں کاٹیں۔

میں نے والد کے نقش قدم پرمسلم لیگ ن کے پلیٹ فورم سے سیاسی جدوجہد شروع کی۔ مسلم لیگ ن کا ترجمان رہا،سیکرٹری اطلاعات بھی رہا۔جوآج عہدوں پربیٹھے ہیں وہ ہمیں تب بے وقوف کہتے تھے۔کہ تم کس دیوار کے ساتھ ٹکر مار رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برس میں وہ لوگ جوپارٹی میں نہیں تھے ان کووزراء بنایا گیا۔لیکن انہوں نے پارٹی کودفاع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے روزپانچ گھنٹے ٹی وی پراپنی سیاست اور جماعت کودفاع کیا۔لوگوں سے برابھلا سنا لیکن کبھی اس بات کاذکر نہیں کیا۔ حمزہ شہباز کو پریس کانفرنس میں للکارتے ہوئے زعیم قادری نے کہا تھا کہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔میں نوکری عوام کی کروں گا۔تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔اپنی پریس کانفرنس میں زعیم قادری نے عام انتخابات 2018ء میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان بھی کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں