سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کو ہٹانے کیلئے متفرق درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے متفرق درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی تین رکنی بنچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد شائع کیا جارہا ہے اور بعض لوگ جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد شائع کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی فعل ہے درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مواد پر پابندی عائد کی جائے اور پی ٹی اے سے اس حوالے سے پراگرس رپورٹ بھی طلب کرے‘ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں