زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے ہٹانے کے معاملے پرنگراں وزیر داخلہ کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) لاہورہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے ہٹانے کے معاملے پرنگراں وزیر داخلہ کوعہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کردیا‘جسٹس شاہد کریم نے حلقہ این اے 133 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میرکی جانب سیدائردرخواست پرمحفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروکیل کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے غیر قانونی طور پر زلفی بخاری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہی. درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعظم خان عمران خان فاونڈیشن کے بورڈ کے ممبر بھی ہیں. وکیل نے نشاندہی کی کہ اعظم خان کے عمل سے ظاہر ہے کہ وہ غیر جانبدار نہیں‘ نگران حکومت کو ہرمعاملے میں غیر جانبداری برتنی چاہیے لیکن زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر نگران وزیرداخلہ نے جانبداری ظاہر کر دی ہے جو کہ آئین و قانون کے منافی ہے درخواست گزار فیصل میر کی جانب سے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اعظم خان کی موجودگی میں غیرجانبدارانہ انتخابات مشکوک ہو گئے ہیں وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکم دے کہ نگران حکومت تمام سیاسی جماعت کے ساتھ مساوی سلوک برتے وکیل نے مزید استدعا کی کہ جانبداری برتنے پر اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے عدالت نے درخواست گزاروکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں