لاہورہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پرآن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیرپرپابندی کیلئے درخواست پروفاقی حکومت اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کونوٹس جاری کردیا ، جواب طلب کرلیا

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) لاہورہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پرآن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیرپرپابندی کیلئے درخواست پروفاقی حکومت اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہد جمال تبریزی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارنے وفاقی حکومت،،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ،،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ آن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہری مہم چلا ہی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان ادویات میں 40 سی50فیصد مضرصحت ہیں۔اور یہ ادویات رجسٹرد بھی نہیں ہیں جبکہ قواعد ضوابط پورے نہیں کیے گئے،درخواست گزاروکیل نے عدالت کو بتایاکہ تشہری مہم کے لیے اجازت نہیں لی گئی‘ اس تشہری میم کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔اس مہم میں صحت کے بارے آگاہی نہیں دی جا رہی جبکہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ہیلتھ کیرکمیشن بھی اس مہم کا نوٹس نہیں لے ر ہے۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت آن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہری مہم پرپابندی لگانے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں