ایپلٹ ٹریبیونل نے سید رضا علی گیلانی کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دیدیا

این اے 140 سے (ن) لیگی رہنما رانا حیات کے کاغذات نامزددگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس

جمعہ 22 جون 2018 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ایپلٹ ٹریبیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرسید رضا علی گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دیدیا جبکہ این اے 140 سے (ن) لیگی رہنما رانا حیات کے کاغذات نامزددگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جون کو فریقین سے جواب طلب کر لیا گیا ۔

گزشتہ روز ایپلٹ ٹریبیونل کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سید رضا علی گیلانی کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔اپیل کنندہ کی جانب سیوقاراے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ این اے 143اورپی پی 144 اوکاڑہ سے ن لیگ کے ٹکت پر الیکشن لڑ رہا ہوں،ریٹرنگ افسر نے اثاثے چھپانے کے الزام پرکاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی میں اپنی قیمتی گاڑیوں کا ذکر نہ کرنے کا الزام لگایا گیا لیکن کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثیظاہر کئے اور جو گاڑیاں تھیں وہ گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کا ریکارڈ چیک کئے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔لہٰذا عدالت ریٹرننگ آفیسر کیکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے ۔

دلائل مکمل ہونے پر الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نیریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا۔علاوہ ازیں این اے 140سے (ن) لیگی رانا حیات کے کاغذات نامزددگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ۔رانا حیات کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار طالب حسین نکئی نے اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا حیات نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے،رانا حیات کے خلاف ریٹرننگ افسر کو اعتراضات دائر کیے جسے مسترد کر دیا گیا،الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے جبکہ سردار طالب حسن نکئی کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کلین چٹ مل گئی ہے۔

ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جون کو فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں