چیف جسٹس سے عوام لوٹی دولت واپس لانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا تقاضاکر رہے ہیں، سراج الحق
اب ہلکی پھلکی موسیقی سے بات نہیں بنے گی لٹیروں کے خلاف سخت ترین ایکشن لینا ہوگا ، پاکستان کے دو خاندانوں کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ، ان کو واپس لانے او ر ملک کو کرپشن فری بنانے کے لیے بڑا قدام اٹھاناپڑے گا ایم ایم اے کا ایجنڈا ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہے ، پرامن اسلامی انقلاب ہی ملکی مسائل کا حل ہے، سیاسی اور معاشی دہشتگردایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہیں قوم کو آستین کے ان سانپوں کا سرکچلنا ہوگا ، امیر جماعت اسلامی کا لاہو رمیں صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب
جمعہ 22 جون 2018 00:00
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن انتخابات میں اخراجات کی مقررہ حد اور 62-63 پر سختی سے عملدرآمد کروائے تاکہ کوئی کرپٹ اور لٹیرا دوبارہ عوام کی گردنوں پر سوار نہ ہوسکے ۔
ایم ایم اے کا ایجنڈا ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہے ۔ ہم سمجھتے ہیںکہ پرامن اسلامی انقلاب ہی ملکی مسائل کا حل ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے مقامی ہوٹل میں اپنی طرف سے صحافیوں کے اعزازمیں دی گئی عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ابتسام الٰہی ظہیر بھی موجود تھے ۔عید ملن پارٹی میں کالم نگاروں او رسینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ستر سالوں میں عوام نے جرنیلوں ، سندھ اور پنجاب کے وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو بار بار آزمایا ، مگر انہوںنے اپنی نااہلی سے نہ صرف پاکستان کو دولخت کردیا بلکہ باقی ماندہ پاکستان کو بھی مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ۔ پاکستان اس وقت جن حالات اور انتشار سے دوچار ہے ، ان سے فوج اورکوئی لیڈر اسے نہیں نکال سکتا ۔ وفاق کومضبوط اور قوم کو متحد کرنے کے لیے نظام مصطفیؐ کا نفاذ انتہائی ضروری ہے ۔ یہ کسی مولوی یا پیر کا ایجنڈا نہیں یہ ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کا ایجنڈا ہے جسے ایم ایم اے نے اپنے منشور کا مرکزی نقطہ قرار دیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح اللہ رب العالمین ہر عیب سے پاک اور لاشریک ہے ، اسی طرح اس کا دیا ہوا نظام بھی بے عیب ہے ۔ اسلامی شریعت کے مقابلے میں دوسرا کوئی نظام انسانیت کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت نہیںدے سکتا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد حکمران خاندانوں کے کارخانوں ، بنگلوں اور اندرون و بیرون ملک اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہواجبکہ عوام غربت ، جہالت ، مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پستے رہے ۔ یہ لوگ عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر خدا بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی اور معاشی دہشتگردایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہیں قوم کو آستین کے ان سانپوں کا سرکچلنا ہوگا جنہوںنے عالمی برادری میں نہ صرف ہمارا عزت و وقار نیلام کیا بلکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ، ایمل کانسی اور یوسف رمزی کو دشمن کے حوالے کر کے دختر اور خواہر فروشی کی شرمناک مثال قائم کی ۔ انہوں نے کہاکہ بہنوں اور بیٹیوں کو دشمن کے ہاتھ بیچنے والوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مورچے بدل کر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو سیاسی جماعتوں نے سینے سے لگا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ محض اقتدار چاہتی ہیں ملک میں تبدیلی یا انقلاب ان کا ایجنڈا نہیں ۔ جن کی کرپشن کے قصے آسمانوں تک پہنچے ہوئے ہیں ان کا الٹرا سائونڈ اور آپریشن کرنے کی بجائے انہیں ٹکٹوں سے نوازنا قوم کے ساتھ بدترین مذاق ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف نہیں ۔ ایم ایم اے کی تمام جماعتوں میں اس حوالے سے مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور ہم نے ٹکٹوں کی تقسیم کا 95 فیصد کام بڑی خوش اسلوبی سے مکمل کرلیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے اقتدار میں آکر سودی معیشت کا مکمل طور پر خاتمہ کردے گی ۔ سودی نظام کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی ہے ۔ گزشتہ بجٹ میں 2221 ارب روپے سود کی ادائیگی کے لیے رکھے گئے، سود کی ادائیگی کے لیے مزید سودی قرضے لینے پڑتے ہیں ۔ ہم ان شاء اللہ زکوة کا پاکیزہ نظام قائم کریں گے اور ان ڈائریکٹر ٹیکسوں کاخاتمہ کر کے ڈائریکٹ ٹیکس کا سسٹم رائج کریں گے تاکہ اربوں کھربوں والوں کی طرح غریبوں کو بھی وہی ٹیکس نہ دینا پڑے ۔ انہوںنے کہاکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے دفاع کے بعد تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنا ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہاکہ 2008 ء میں مشرف کی موجودگی میں الیکشن نہ لڑنے کا معاہدہ تمام سیاسی جماعتوں نے کیا مگر اس عہد پر صرف جماعت اسلامی قائم رہی جس کاہمیں نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس اور سرا ج الحق دونوں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ۔ میں ملک میں خاموش انقلاب دیکھ رہاہوں۔ قوم نے اعتماد کیا تو ہم حکمران بننے کی بجائے قوم کے چوکیدار بنیں گےمتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سموگ تدراک کیس، پولیتھین بیگ پر قابو پانے اور پانی کے بچائو کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،سماعت ..
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، خواتین کے حقوق بارے تبادلہ ..
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ