لاہور،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ پر عمل وقت کی اہم ضرورت ہے، حاجی عزیز الرحمن چن

محترمہ شہید کا نام وطن عزیز کی سیاسی تاریخ کا ایک معتبر، ناقابل فراموش اور لافانی حوالہ بن چکا ہے،صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور

جمعرات 21 جون 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ پر عمل وقت کی اہم ضرورت ہے محترمہ شہید کا نام وطن عزیز کی سیاسی تاریخ کا ایک معتبر، ناقابل فراموش اور لافانی حوالہ بن چکا ہے انہوں نے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کی توقیر اور سربلندی میں اضافہ کیا اور اپنے والد کے ویژن کے مطابق ملکی سیاست میں ایک نئے رجحان اور مزاج کی بنیاد رکھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آفس میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل اسرار الحق بٹ، سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی، عدنان گورسی، ملک زاہد اقبال، حق نواز، تیمور مغل، کے ڈی رانا، شکیل میر چنی، زاہد علی شاہ، یاسر بارا اور حافظ اشرف کے علاوہ دیگر مقامی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے حکمران ہر محاز پر ناکام نظر آتے ہیں ان کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی ویژن نہیں ہے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اُس نے عوام کے مسائل سے کبھی راہِ فرار اختیار نہیں کیا یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر بھرپور احتجاج کر کے عوام مسائل کے حل کے لئے کاوشیں کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں