زعیم قادری نے تخت لاہور میںدڑاڑیں ڈال دی ہیں،حامد رضا

شریف خاندان لوگوں کو اپنا غلام سمجھتا ہے ۔ کو ئی بھی بااصول شخص (ن) لیگ میں نہیں رہ سکتا،نواز شریف ملک میں واپس آئیں اور کیسز کا دفاع کریں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ زعیم قادری نے تخت لاہور میںدڑاڑیں ڈال دی ہیں۔ شریف خاندان لوگوں کو اپنا غلام سمجھتا ہے ۔ کو ئی بھی بااصول شخص (ن) لیگ میں نہیں رہ سکتا۔ زعیم قادری نے اپنی نسبت کی لاج رکھی ہے۔ نواز شریف ملک میں واپس آئیں اور کیسز کا دفاع کریں۔

سنی اتحاد کونسل (ن) لیگ کے خلاف ہر قدم اٹھائیگی۔ اہل سنت کا ووٹ کبھی بھی ن لیگ کو نہیں پڑنے دیں گے۔ شریف خاندان کلثوم نواز کی بیماری کے پیچھے نہیں چھپ سکتا۔ الیکشن 2018ء شفاف اور غیر جانبدارانہ نہ ہوئے تو ملک 30سال پیچھے چلا جائے گا۔ شریف خاندان کی سیاست ختم اور تبدیلی آنے والی ہے۔قوم اب ووٹ کا صحیح استعمال کرنا جانتی ہے۔

(جاری ہے)

قوم ن لیگ کے امیدواروں سے ختم نبوت میں ترمیم کی وجہ پوچھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ حسین رضا کی ہسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہے۔ ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار فائنل ہو چکا ہے۔ چوروں کو ٹھکانے لگانے کا وقت آگیا ہے۔ ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے جیسے دعوے پر الیکشن کمپین کی اور لوڈشیڈنگ میں کو ئی کمی نہیں کر سکی۔ پیٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ۔ ن لیگ نے 30سالوں میں قوم کو کچھ نہیں دیا۔ کراچی اور خیبر پختو ن خواہ سمیت پورے پاکستان میں امن کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔ پاک فوج کی قدر قوم کے دلوں میں مزید بڑھ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں