زعیم قادری نے جذباتی پن کا مظاہرہ کیا ، ٹکٹ دینے کے فیصلے حمزہ شہباز نہیں پارلیمانی بورڈ کرتا ہے‘ رانا مشہود خان

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ زعیم قادری نے جذباتی پن کا مظاہرہ کیا ، ٹکٹ دینے کے فیصلے حمزہ شہباز نہیں پارلیمانی بورڈ کرتا ہے ۔جمعرات کے روز گفتگو میں رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کررہا ہے حمزہ شہباز نہیں کر رہے ۔

(جاری ہے)

زعیم قادری جذباتی ہیں اس لئے جلد فیصلہ کردیا مگر ہم ان سے ملاقات کرکے ان کو منانے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کے فیصلے قیادت کرتی ہے اور ایم این اے کا ٹکٹ نہ ملنے سے اہمیت کم نہیں ہوجاتی اور یہ ضروری بھی نہیں کہ آپ کی اہمیت اس وقت ہی زیادہ ہوگی جب آپ کو ایم این اے کا ٹکٹ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری کا جذباتی پن ہے ا س لئے ہم ان سے ملاقات کرکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے اور ان کو منا لیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں