پنجاب کی نگران حکومت نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کو بھی تبدیل کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پنجاب کی نگران حکومت نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ان کے تبادلے کے احکامات گزشتہ روز جاری کئے گئے تاہم نسیم صادق کو تبادلے کے احکامات ان کے دفتر میں اسوقت وصول کروائے گئے جب وہ سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

تبادلے کے احکامات وصول ہوتے ہی نسیم صادق اپنی سیٹ سے اٹھ گئے اور اپنا ضروری سامان اٹھا کر سول سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گئے ۔ نسیم صادق کی جگہ ایک مقامی بیورو کریٹ کو بطور سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کر دیا ہے جبکہ نسیم صادق کا لاہور سے باہر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں