موڈیز نے ترقی کرتی شرح نمو کے حکومتی دعوا?ں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ،شعبہ ہائے زندگی کے کسی بھی سیکٹر میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی، صوبے کی10کروڑ عوام بے یارومددگار ہیں ان کاکوئی پرسان حال نہیں

امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد کی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی تھری مستحکم سے بی تھری منفی کر دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی تمام معاشی پالیسیاں محض ڈنگ ٹپا? کے سوا کچھ نہیں تھیں۔

موڈیز نے ترقی کرتی شرح نمو کے حکومتی دعوا?ں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے اب لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصور ہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی2013 میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا مگر بد قسمتی سے پانچ سال پورے ہونے کے بعد بھی عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے بلکہ الٹا ان میں ہوشر با اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس نادہندگان آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں انکو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت نے اپنے آخری سال میں قابل ٹیکس آمدنی کی حد بارہ لاکھ سالانہ کردی تھی جس سے پانچ لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس ادا کرنے سے مشثنیٰ ہوگے بعد میں پارلیمنٹ سے منظور کرائے گے فنانس بل میں چھ تا بارہ لاکھ آمدنی والوں پر چند سو روپے ماہانہ کا معمولی سا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

حکمرانوں کی جانب سے غریب افراد پر ٹیکسوں کی بھر مار اور اشرافیہ کو کھلی چھٹی دوہرے معیار ات ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوںنے اس حوالے سے مزید کہاکہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،رشوت خوری،میرٹ کے برعکس تعیناتیاں اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل جوں کے توں موجودہیں۔شعبہ ہائے زندگی کے کسی بھی سیکٹر میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔

سابق حکمرانوں نے سڑکوں کی توڑپھوڑ کانام ترقی رکھ دیا تھا۔اب عوام مسلم لیگ ن حکومت کی اصلیت جان چکے ہیں۔اگلے ماہ عام انتخابات میں کرپٹ حکمرانوں کا انجام بھی ماضی میں2013کے انتخابات کی طرح پیپلز پارٹی جیسا ہوگا۔ میاں مقصود احمد نے کہاکہ صوبے کی10کروڑ عوام بے یارومددگار ہیں ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔نوجوان اور پڑھے لکھے افراد جرائم کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔اقرباپروری کے باعث ادارے تباہ حال ہوچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں