نواز شریف کو یقین ہے کہ انہیں سزا ہوگی اس لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ‘اعتزاز احسن

بے نظیر بھٹو نے اپنا علاج سکھر جیل کی کال کوٹھڑی میں کروایا، یہ نہیں کہ مقدمہ چل رہا ہے اور ہارلی اسٹریٹ جا رہے ہوں

جمعرات 21 جون 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ زبان زد عام ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے،ہارلے اسٹریٹ کوئی ہسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں۔لاہور میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو یقین ہے کہ انہیں سزا ہوگی اس لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں اور یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اپنا علاج سکھر جیل کی کال کوٹھڑی میں کروایا، یہ نہیں کہ مقدمہ چل رہا ہے اور ہارلی اسٹریٹ جا رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہارلی اسٹریٹ کلینک کے باہر سے کوئی خبرہی نہیں آتی، ہارلی اسٹریٹ کے باہر ان کے مفرور بیٹے آکر بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ چاہتے ہیں کہ اگلی حکومت میں مریم نواز کو وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ پہلے بھی شہباز شریف سے ہاتھ کرگئے، اعلان شہباز کا کیا وزیراعظم شاہد خاقان کو بنایا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کے ہاتھی کی طرح دکھانے کے دانت اور کھانے کے دانت اورہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جیالے 25 جولائی کو پولنگ اسٹیشنز پر رہیں تو فتح کے ڈھول بجاتے واپس آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں