نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ کو آپر یٹو سعید اللہ بابر سے سیکرٹری کو آپر یٹو محمد شہر یار سلطان کی ملاقات

جمعرات 21 جون 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ کو آپر یٹو سعید اللہ بابر سے سیکرٹری کو آپر یٹو محمد شہر یار سلطان کی ان کے دفتر میں ملاقات۔ سیکرٹری کو آپر یٹوکو رہائشی سو سائیٹیز کے مکینوںکے مسائل موثر اندز میں حل کرانے کی ہدایت ۔ سعید اللہ بابر نے سیکرٹری کو آپر یٹوکو سوسائیٹیز میں مالی بے ضابطگیوں کے حولے سے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اس مکروہ دھندے میںملوث سوسائٹی مالکان کو سخت سزا ملنی چاہے ۔ سعید اللہ بابر کا کہنا تھا کہ رہائشیوں کو مناسب سہولیات فراہم نہ کرنے والی سوسائیٹیز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت کسانوں کی بہتری کیلئے زرعی زمین کے بہتر استعمال کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ نے بہاولپور میں واقع چولستان وول یونین کو بہتر طورپر عوام کی فلاح کے لیے استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں