رانا ثنااللہ اللہ 7 کروڑ ساڑھے 84 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

تین گھر، 4پلاٹس، 10ایکڑ زرعی اراضی، 9دکانیں، زیر تعمیر پراپرٹی سمیت 2 پلازے شامل

جمعرات 21 جون 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ اللہ 7 کروڑ ساڑھے 84 لاکھ کے اثاثوں کے مالک، تین گھر، 10 ایکڑ زرعی اراضی، 2 پلازے بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق رانا ثنااللہ 7 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

5برسوں میں اثاثے 3کروڑ 56لاکھ روپے بڑھ گئے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے اثاثوں میں 2 گھر، ایک زیر تعمیر گھر، 4پلاٹس، 10ایکڑ زرعی اراضی، 9دکانیں، زیر تعمیر پراپرٹی سمیت 2 پلازے شامل ہیں۔رانا ثنااللہ کے پانچ مختلف بینک اکائونٹس میں 60 لاکھ 74 ہزار موجود ہیں جبکہ وہ 2 کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار کے مقروض بھی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر نے اپنے زیر استعمال گاڑی کی ملکیت 75 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں