گرینڈڈیموکریٹک الائنس نےالیکشن کی شفافیت پرسوالیہ نشان لگادیا

الیکشن 2018ء میں بھی2013ء والاکام کیا جارہا ہے، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، الیکشن شفاف نہ ہوئے توانتشار پھیلے گا،چودھری شجاعت ،پیرپگاڑا،غوث علی شاہ اور پرویزالٰہی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جون 2018 15:59

گرینڈڈیموکریٹک الائنس نےالیکشن کی شفافیت پرسوالیہ نشان لگادیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2018ء) : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کی شفافیت پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں وہی کام کیا جائے گا جو2013ء میں کیا گیا، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، الیکشن شفاف نہ ہوئے توانتشار پھیلے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پرجی ڈی اے قیادت کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پیرپگاڑا، چوہدری پرویز الٰہی، غوث علی شاہ و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اس موقع پراجلاس میں چودھری شجاعت نے کہا کہ الیکشن کیلئے غیرجانبدار افسران تعینات کیے جائیں۔الیکشن میں اگربندے سابق حکومت کے لگائے جائیں گے توپھر شفاف الیکشن کیسے ہوں گے؟ الیکشن میں دوسرے صوبوں سے لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔الیکشن شفاف نہ ہوئے توانتشار پھیلے گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 2018ء میں وہی کام کیا جائے گا جو2013ء میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن اور آراوزان کے اپنے تھے۔ پچھلے الیکشن میں آراوزالیکشن کے اگلے دن پولنگ اسٹیشن سے باہرآئے تھے۔غوث علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کیلئے تیا ر ہیں لیکن الیکشن شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے۔

جی ڈی اے ے رہنماء پیرپگاڑا نے کہا کہ الیکشن 2013ء کی طرح ہوئے تونقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے الیکشن پراعتراض کرتے ہوئے پٹیشن دائر کی تھی۔لیکن ہماری پٹیشن پرابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن 2018ء میں ہولیکن یہ الیکشن 2013ء کی طرح نہ ہو۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنے جارہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں