ایل ڈی اے افسروں کے تقررو تبادلے

جمعرات 21 جون 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شکیل احمد نے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ٹو طارق محمود کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز )شہباز الحق گھرکی کی رخصت کے دوران اس عہدے کے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ تھری نوید احمد بھٹی کوتبدیل کر کے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ٹو تعینات کر دیا ہے جبکہ اس عہدے پر کام کرنے والی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ عائشہ مطاہر کوتبدیل کر کے ان کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر ایل ڈی اے کے سپرد کرد ی ہیں ۔

تعیناتی کے منتظر عمر صہیب کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے و دیگر سپانسرز تعینات کر دیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں