جناح ہسپتال کی 4لفٹیں فعال ، مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات ختم

جمعرات 21 جون 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر آصف حمید نے کہا ہے کہ اس وقت جناح ہسپتال کی 4لفٹیں مکمل طورپر کام کر رہی ہیں اور مریضوں و ان کے لواحقین کی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہسپتال میں کُل 8لفٹیں نصب ہیں جن میں سے 7لفٹیں عرصہ دراز سے خراب چلی آ رہی تھیں اور صرف ایک لفٹ کام کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ موجودہ انتظامیہ نے دن رات کی محنت کے بعد 3مزید لفٹیں ٹھیک کروا لی ہیں جس کے اخراجات مخیر حضرات نے برداشت کئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزیدکہاکہ 2لفٹوں کی مرمت کا عمل شروع ہوچکاہے جس پر19لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور 2ہفتوں میں قابل استعمال ہوجائیں گی۔ اس طرح 6لفٹیں مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے قابل استعمال ہوجائیں گی اور ہسپتال آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ایم ایس کا مزیدکہنا تھا کہ 2لفٹیں قابل مرمت نہیںہیں اور ان کی جگہ نئی لفٹیں نصب کی جائیں گی جس کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں