ْمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے ، امن اور خوشحالی کیلئے کیلئے ویزہ کی شرط ختم کر دی جائے ‘پارٹی لیڈر سردار بلویند رسنگھ بھارت میں پاکستانی سکھوں کے خلاف پراپیگنڈا کی تردید ،پشاورسے کوئی سکھ نقل مکانی نہیں کر رہا‘سابق پردھان سردار بشن سنگھ

جمعرات 21 جون 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پنجاب کے معروف حکمران وسکھ لیڈرمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سی284 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈمحمد طارق وزیر، پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سابق پردھا ن سردار بشن سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،پروفیسر کلیان سنگھ،فضل ربی ،کیئر ٹیکر اظہر شاہ ،عتیق گیلانی و دیگر افسران نے استقبال ۔

واہگہ بارڈر پرسیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر نے میڈیاکے نمائدگان سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھر پور تعاون پر ہم بھارتی ہائی کمشن کے شکر گزار ہیں پاکستان اقلیت نواز ملک ہے ہم یاتریوں کی مہمان نوازی مذہبی فریضہ سمجھ کر انجام دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جوڑ میلہ کی تقریبات کے لیے آئے سکھ یاتری پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی سے مطمعن اور خوش ہو کر واپس گئے ہیں ۔

پارٹی لیڈر سردار بلویند رسنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں اور ویزہ کی شرط ختم کر دی جائے تاک ہم جب چاہیں پاکستان میں موجود گورو دواروں پر حاضری کے لیے آئیں ۔ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جگ موہن سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ایسی پالیسیاں بنانی چاہیں جس سے امن قائم ہو اور خطے میں خوشحائی آئے ۔

کالڑہ مشن کے ڈاکٹر درشن سنگھ ،سرداروینندر سنگھ ،سردار گورو مکھ سنگھ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارے لیے مقدس دھرتی ہے ۔ہمیں اس سے بہت پیار ہے ۔ہم یہاں امن و بھائی چارے کا پیغام لیکر آئے ہیں ۔سابق پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار بشن سنگھ نے بھارت میں پاکستانی سکھوں کے خلاف پراپیگنڈا کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پشاورسے کوئی سکھ نقل مکانی نہیں کر رہا۔

سیکرٹری بورڈ طارق وزیر کا کہنا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور شیخ محمد یوسف مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اور مقامی سکھ برادری ،پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنماء شریک ہوں گے ۔ یاتری واہگہ بارڈر سے بذریعہ سپیشل ٹرین گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال چلے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں