آبائی علاقوں میں جانیوالے پردیسیوں کی تاحال مکمل واپسی نہیں ہو سکی

جمعرات 21 جون 2018 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود اپنے آبائی علاقوں میں جانیوالے پردیسیوں کی تاحال مکمل واپسی نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث خصوصی طور پر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانگی بھی معمول سے کم دکھائی دی۔ اس سلسلے میں سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ پردیسیوں کی مکمل واپسی آئندہ اتوار کے روز تک ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں