شاہ لائیلہ بلوچ نیشنل انڈر 16 وومین چمپئین شپ کل شروع ہو گی

جمعرات 21 جون 2018 14:44

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) شاہ لائیلہ بلوچ نیشنل انڈر 16 وومین چمپئین شپ کل جمعہ کوماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گی، پہلا میچ دن پانچ بجے شروع ہو گا ، پی ایف ایف کے صدر سید فیصل صالح حیات کے اعلان کے مطابق چمپئین شپ کو پاکستان کی قومی ٹیم کی کھلاڑی مرحومہ شاہ لائیلہ بلوچ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، درج زیل ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کر یں گی ،سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان، ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی وومین کلب (لاہور)، دیا وومین فٹ بال کلب (کراچی)، وائے آر ایس وومین فٹ بال کلب (لیہ)، فرنٹیئر کالج وومین فٹ بال کلب (پشاور)، کراچی ککرز وومین فٹ بال کلب (کراچی)، ایبٹ آباد وارئیرز وومین فٹ بال کلب (ایبٹ آباد)، کراچی وومین فٹ بال کلب (کراچی)، کراچی یونائیٹڈ وومین فٹ بال کلب کراچی) شامل ہیں،پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ چمپئین شپ میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو آئندہ کیلئے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے لگنے والے کیمپ میں حصہ لیںگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں