عیدالفطر پر کسی سینئر ہدایتکار و اداکار کی کوئی نئی فلم ریلیز نہ ہو سکی

جمعرات 21 جون 2018 14:13

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نئی فلموں میں کسی معروف، سینئر ہدایت کار اور اداکار کی کوئی فلم ریلیز نہ ہو سکی،ہدایت کاروں میں شہزاد رفیق، سید نور، حسن عسکری، اقبال کشمیری، الطاف حسین ،دائود بٹ اور محمد طارق رومی جبکہ اداکاروں میں شان ،مصطفی قریشی ،بابر علی، وینا ملک، ریما، نرگس، بہار ،مدیحہ شاہ سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں،یہ وہ نامور سینئر اور مقبول ہدایت کار اور اداکار ہیںجن کا عیدالفطر پر کانٹے دار مقابلہ فلموں کے حوالے سے ہوا کرتا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں