اداکارہ مدھو کی فلم ’’فیصلہ گجر دا ‘‘شاندار بزنس حاصل کرنے میں کامیاب

جمعرات 21 جون 2018 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) اداکارہ مدھو کی فلم ’’فیصلہ گجر دا ‘‘شاندار بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی پنجابی فلم ’’فیصلہ گجر دا ‘‘نے شاندار بزنس کرتے ہوئے فلم کی لاگت پوری کرنے کے بعد منافع کا سفر شروع کردیا ہے ۔ اداکارہ مدھو فلم کی کامیابی پر بڑی مطمئن اور خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس حوالے سے کہاکہ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ طویل عرصے کے بعد کوئی پنجابی فلم سپر ہٹ ہوئی اس کا کریڈٹ ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کے سر جاتا ہے جنہوںنے بڑ ی جاںفشانی اور محنت کے ساتھ فلم مکمل کی اورتمام اداکاروںنے اپنے کام سے مکمل انصاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی مجھے مزید دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کا سکرپٹ دیکھنے کے بعد فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں